پاک بھارت سرحد پرحملوں کےواقعات سےآگاہ ہیں، کم از کم ایک کیس کی تحقیقات شروع کی جار ہی ہیں جس کا احترام کرتے ہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ کہتے ہیں پاکستان اوربھارت تعلقات کی بہتری کےلیےبات چیت کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کے مطابق امریکا پاک بھارت سرحد پرحملوں کےواقعات سےآگاہ ہے اور ایسے میں حملوں کےواقعات کےکسی ایک پہلو پربات کرنامناسب نہیں ہوگا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ مقامی حکام ان واقعات سےنمٹ رہےہیں اور کم ازکم ایک واقعے کی تحقیقات شروع کی جارہی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی عمل کااحترام کرتےہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے میں انتہا پسندی کےخطرےکاذکرکرتےرہے ہیں اور اس خطرے سے دونوں اطراف کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اوربھارت تعلقات کی بہتری کےلیےبات چیت کریں اور مذاکرات کےذریعےخطرات سےنمٹنےکی مشترکہ کوششوں اورروابط کوبڑھایا جائے۔