پیرس۔ سابق چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کے دفتر میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق نائب صدر سید کفایت نقوی اور سابق کنوینئر ماسٹر مظفر حسین جیالہ تشریف لائے اور انہوں نے پی پی پی فرانس کے کارکنوں کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ کارکنان کو ایکٹو کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا۔ کہ جو پاکستان میں اور یورپ میں سب سے بڑی اوورسیز جماعت ہے۔ جس کے ورکروں اور لیڈروں نے ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں ہیں۔ ان کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے پارٹی ورکروں کو اجاگر کیا جائے۔اور فرانس میں آئندہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ اسطرح 30 نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس پر ایک جلسہ کا پروگرام آرگنائز کیا جائے۔تمام پارٹی ورکروں کو شمولیت کی دعوت دی جائے۔سابق پارٹی کنوینر ماسٹر مظفر نے تمام پارٹی ورکرز سے معذرت کی ہے۔ ائندہ تمام ورکرز کیساتھ اخلاق پیار اور محبت سے پیش آنے کا اظہار کیا ہپے۔سابق سینئر نائب صدر پی پی پی فرانس سید کفایت نقوی نے یوم تاسیس پر عام ورکروں کو جلسے میں آنے کی دعوت دی ۔انہوں نے مزید کہہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی کل بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔اور آخر میں جناب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو پاکستان میں ورکروں کو متحد کر رہے ہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔