راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو ایک مستحکم اور پرامن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
COAS shares grief of Bilour family & ANP on condemnable targeting of Haroon Bilour & victims of heinous terrorist attk.“We are fighting against nexus of inimical forces which aren’t willing to absorb a peaceful & stable Pakistan. We remain undeterred & shall IA defeat them” COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 11, 2018
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں، جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں جب کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔