counter easy hit

،کوششیں جاری ہیں، بجلی اور گیس وافر کردی ہے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے،وزیر اعظم

we are, trying, to, build, infrastructure, to, manage, load, shedding, and, Gas, shortage, but, continuity, of, policies, is, necessary, for, development, of, Pakistan, says, Shahid Khaqan Abbasi, Prime Ministerr

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سیالکوٹ میں خطاب

we are, trying, to, build, infrastructure, to, manage, load, shedding, and, Gas, shortage, but, continuity, of, policies, is, necessary, for, development, of, Pakistan, says, Shahid Khaqan Abbasi, Prime Ministerr

سیالکوٹ:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایوان صنعت وتجارت کے عہدیداران سے خطاب کر رہے ہیں ، وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے وہ منصوبے بھی مکمل کئے جنہیں گزشتہ حکومت نے ادھورا چھوڑ رکھا تھا۔ ہمیں دعوے کرنے کی ضرورت نہیں، جو کام کئے وہ نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ کسی اور نے حاصل نہیں کیں، تاجروں کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا، ہمیں 50 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، بڑی قربانیں دے کر ہم نے دہشت گردی کے عنصر کو ختم کیا، بجلی اور گیس کے مسائل سے نمٹنا ہمارے لئے چیلنج تھا، آج بجلی اور گیس وافر ہیں اور بجلی و گیس کی قیمت کم کرنے اور اس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، حکومت ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے وہ منصوبے بھی مکمل کئے جنہیں گزشتہ حکومت نے ادھورا چھوڑ رکھا تھا۔ ہمیں دعوے کرنے کی ضرورت نہیں، جو کام کئے وہ نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ کسی اور نے حاصل نہیں کیں، تاجروں کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا، ہمیں 50 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، بڑی قربانیں دے کر ہم نے دہشت گردی کے عنصر کو ختم کیا، بجلی اور گیس کے مسائل سے نمٹنا ہمارے لئے چیلنج تھا، آج بجلی اور گیس وافر ہیں اور بجلی و گیس کی قیمت کم کرنے اور اس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، حکومت ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور اسے انشاء الله آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت محمد نواز شریف کے وژن اور پالیسیوں کی بدولت ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کی اقتصادی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں دھرنے، احتجاج و الزام تراشی کی سیاست نہ ہوتی تو اقتصادی صورتحال اس سے بھی کہیں بہتر ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گڈ گورننس کو اپنایا اور وہ کام بھی انجام دیئے جو گزشتہ حکومت کو ناممکن دکھائی دیتے تھے۔ اس ضمن میں انہوں نے توانائی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں بجلی ضرورت سے زائد ہے ، گیس کی کمی پر قابو پالیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو سستی اور وافر بجلی فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات کے فروغ کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے، ہمیں 50 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، حکومت اس ضمن میں سہولت کار کا کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ حکومت کا کام خود کاروبار کرنا نہیں ہوتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گڈ گورنس اور ترقی کے حوالے سے جو پچھلے چار پانچ سال میں حاصل کیا گیا، یقیناً کسی معجزہ سے کم نہیں، یہ حکومت اور نواز شریف کا وژن تھا اور اس وژن کے تحت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان میں بہت مشکل کام انجام دیئے گئے خاص طور پر گزشتہ برسوں کے دوران جس قسم کے ہمارے سیاسی حالات رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، بڑی قربانیں دے کر ہم نے دہشت گردی کے عنصر کو ختم کیا۔ خاص طور پر کراچی کو امن و امان کا گہوارہ بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں، حکومت اور فوج نے مل کر امن و امان کے قیام کیلئے کوششیں کیں اور ان کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک میں بجلی اور گیس کے مسائل تھے، ان سے نمٹنا ہمارے لئے چیلنج تھا، الحمد الله چار سال میں ہم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت ان چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا’ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بجلی اور گیس وافر ہیں اور بجلی و گیس کی قیمت کم کرنے اور اس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مشترکہ مفادات کونسل اس ضمن میں غور و خوض کرے گی اور اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے 500 کلو میٹر موٹر وے مکمل کی تھی جبکہ آج 1800 کلو میٹر موٹر وے تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے علاقے میں 150 ارب روپے سے زائد کے نیشنل ہائی وے کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ ان سے تجارت اور صنعت کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں کی طویل فہرستیں موجود ہیں جن پر عمل درآمد ہو رہا ہے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ ہر ہفتے کم و بیش ایک منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ پچھلی حکومتوں نے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ ہم نے جو منصوبے شروع کئے انہیں مکمل بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام گزشتہ حکومتوں سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ 2013ء سے پہلے ان کی کیا کارکردگی تھی، وزیراعظم نے نیلم ۔
جہلم، کچھی کینال، لواری ٹنل، گوادر پورٹ وغیرہ کے رکے ہوئے منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ان تمام منصوبوں پر گزشتہ سربراہان مملکت و حکومت کی کئی افتتاحی تختیاں دکھائی دیتی رہیں لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ کسی نے ان منصوبوں کو بروقت مکمل نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ان منصوبوں کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں انکم ٹیکس دہندگان کی کم تعداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ہنگامی بنیادوں پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔
حکومت ٹیکس جمع کرانے کے نظام کو آسان بنانے، اس کی بنیاد کو وسعت دینے پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کے وژن پر فخر ہے۔ پہلی بار 5.3 فیصد شرح نمو آئی ہے، انشاء الله یہ 6 فیصد سے اوپر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام نہ ہوتا تو آج شرح نمو بہت زیادہ ہوتی۔ دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچا، ملک اگر نقصان میں چلا جائے تو اس کے اثرات سب پر آتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنا جانتی بھی ہے اور چاہتی بھی ہے۔ کسی بھی حلقے میں چلے جائیں کہ دیکھیں گے کہ مسلم لیگ (ن) نے کیا کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم نے ملک کو ترقی دی، وہ کام کر کے دکھائے ہیں جو ماضی میں کسی نے نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول موجود ہے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار تمام شعبوں میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف عوام کے مسائل حل کرنے کے دعوے نہیں کئے بلکہ عملی کام کر کے دکھایا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا اور یہ معاملہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی ہے کوئی اور حاصل نہیں کر سکا۔
وزیراعظم نے تاجر برادری کی طرف سے پیش کردہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری کی طرف سے اٹھائے جانے والے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے کہا گیا ہے کہ وہ رخنے دور کرے اور کاروباری افراد کیلئے اسے آسان بنائے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ معیاری تعلیم پر سرمایہ کاری نہ کرنے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا معاون کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اصل چیلنج تعلیم کا ہے، دنیا میں حصول علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان علم پر مبنی معیشت میں پیچھے ہے اور اس ضمن میں کاوشوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 100 ارب روپے سے زائد رقوم وقف کیں جو تعلیم کے شعبہ کو دی جانے والی اہمیت کی عکاس ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website