سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ پاناما کیس کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کا نام خراب ہوا ہے ، عمران خان کی طرح وہ بھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔
We are waiting for the Panama decision like Imran khan, Nisar Khuhro
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت مردم شماری کے نتائج چُھپارہی ہے ، وفاقی حکومت کی اس بدنیتی کا علم سندھ کے عوام کو ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اے ڈی خواجہ کو سندھ حکومت نے تعینات کیا تھا ، اُن کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے ، سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے ہیں۔