اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی۔ عوام سمجھتے تھے کہ آپ لندن کے ہو گئے ،ویسے لندن میں ڈیوڈروزآپ کی راہ تک رہے ہیں،لگے ہاتھوں ان کوبھی گھسیٹ لیتے ،جی این سی سے یاد آیا
نثارگل والاجیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے ،جلد وطن واپس آئیں کیونکہ کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپ کی منتظرہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شکر ہے شہبازشریف کی بھی آواز نکلی ورنہ عوام سمجھی تھی کہ آپ اب لندن کے ہو گئے۔ اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ کرپشن سے یاد آیا (جی این سی) والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہ جبکہ ویسےلندن ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہےلگے ہاتھوں اسے بھی گھسیٹ لیتے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے، پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی
شہباز شریف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں آٹا اور گندم کا بحران ہے جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گندم کا آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے
جبکہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوتی تھی بلکہ ہم برآمد بھی کرتے تھے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ
پر ناکام ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال میں ان ہاوس تبدیلی نہ غیر قانونی ہے اور نہ غیر سیاسی۔