وفاقی وزیر شیریں مزاری کی پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت۔چیف اکرام الدی
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی انٹرنیشل میڈیا کے چیف اور جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے یہ کہا ہے کہ دہشت گرد اور پشتون ملتے جلتے ہیں یہ عجیب بات ہے کہ چالیس سال سے پشتونوں کی سرزمین پر آگ لگی ہوئی ہے اس سے متاثر بھی پشتون ہو رہے ہیں دہشت گردی کا شکار بھی پشتون ہیں لاشیں بھی ہم اٹھا رہے ہیں اور پھر ایک وفاقی وزیر کی جانب سے اس قسم کی باتیں قابل مذمت ہیں یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بحیثیت پشتون پوری قوم دہشت گردی سے متاثر ہے اس کے باوجود ہمیں ہی دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ پشتون امن پسند اور روایت پسند رہے ہیں پشتونوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ان کی سرزمین پر آنے والے دہشت گردوں کا پشتونوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ جس کی میزبانی میں آئے اس سے بھی سب آگاہ ہیں یورپی انٹرنیشل میڈیا کے چیف اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ایوان وفاقی وزیر کے اس بیان کی مذمت کرے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری سے مطالبہ ہے کہ پشتون قوم سے معافی مانگ لیں اور پشتون قوم کے خلاف دوبارہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔