پاکستانی قانون کسی بھی ریٹائرڈآرمی آفیسرکوبعدمیں ملازمت کرنے بھی اجازت دیتاہے،جنرل (ر)راحیل فوجی اتحادکاسربراہ بن کر پاکستانی قوم کی بھی خدمت کرینگے،جنرل راحیل عالمی امن کیلئے ایک ضرورت ہیں،امام کعبہ کانجی ٹی وی کوانٹرویو
لاہور(یس اردو نیوز): امام کعبہ شیخ صالح بن محمدابراہیم طالب نے کہاہے کہ جنرل راحیل شریف کے اسلامی ممالک کے فوجی اتحادکاسربراہ بننے پرمیں پاکستانی قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں،پاکستانی قانون کسی بھی ریٹائرڈآرمی آفیسرکوبعدمیں ملازمت کرنے بھی اجازت دیتاہے،جنرل (ر)راحیل فوجی اتحادکاسربراہ بن کر پاکستانی قوم کی بھی خدمت کرینگے،جنرل راحیل عالمی امن کیلئے ایک ضرورت ہیں،امام کعبہ نے نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی فوج کا اتحاد قائم کیاگیاہے اس میں ایک یادوملک نہیں بلکہ 38ممالک شامل ہیں،اس کاہدف بھی ایک یادوممالک نہیں بلکہ اس میں شریک تمام ممالک کودہشتگردی سے پاک کرناشامل ہے۔یہ اتحاددہشتگردی کیخلاف کام کریگا۔میں سمجھتاہوں کہ دہشتگردی کاسب سے زیادہ سامناپاکستان اور سعودی عرب نے کیاہے۔تاہم اس تمام عمل میں جنرل راحیل شریف کاکرداربڑااہم ہوگا۔جس کے نتیجہ میں امت اسلامیہ میں امن قائم ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کااسلامی فوجی ممالک کے اتحادکاسربراہ بننے پرمیں مبارکبادپیش کرتاہوں۔مجھے علم ہے کہ پاکستانی قانون کسی بھی ریٹائرڈآرمی آفیسرکوبعدمیں ملازمت کرنے بھی اجازت دیتاہے۔یہ پہلی بارنہیں ہورہا۔ماضٰ میں بھی اس کی مثالیں موجودہیں۔یہ پاکستانی قوم کیلئے باعث فخربات ہے۔وہ اتحادکاسربراہ بن کراپنی پاکستانی قوم کی بھی خدمت کرینگے۔امام کعبہ نے کہا کہ مسلم ممالک کاجغرافیائی رقبہ بہت زیادہ ہے۔جنرل راحیل عالمی امن کیلئے ایک ضرورت ہیں۔جیسے ہی اسلامی ممالک میں امن قائم ہوگاتواس کے مثبت اثرات پوری دنیاپرمرتب ہوں گے۔