counter easy hit

ہم پاکستان کو یہ انمول چیز بالکل مفت میں دینے کا اعلان کرتے ہیں ۔۔۔ سری لنکا والوں نے پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

We declare to give Pakistan this priceless thing for free ... Sri Lankans cheered the hearts of Pakistanis

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر رحمن ملک سے سری لنکا سائیٹ فائونڈیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے‘ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ایک کارنیا کی قیمت ڈھائی سو ڈالر ہے جو پاکستان کو یہ فری میں دیتے ہیں 25000 کارنیا پہلے پاکستان آچکے ہیں جو استعمال ہوچکے ہیں۔ پاکستان کو دو لاکھ آنکھوں کے عطیے کی ضرورت ہے پاکستان میں آنکھوں کے بڑے ہسپتال کی ضرورت ہے جس میں آنکھوں کا علاج ہونا چاہیے۔ اگر ہم یہ ڈھائی سو ڈالر فی کارنیے کا خرچہ خود برداشت کریں تو مزید کارنیے پاکستان آسکتے ہیں۔ اس کی افادیت ان لوگوں سے پوچھیں جو بینائی سے محروم ہیں۔ پاکستان ان کا شکر گزار ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ سری لنکا ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ آنکھوں کے حوالے سے ایک سپیشل ہسپتال بنایا جائے جس سے اس ریجن کے لوگ استفادہ حاصل کر سکیں۔ جو بغیر نفع نقصان کے چلایا جاسکے۔ ملاقات میں وفد نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کیلئے آنکھ کے کارنیا کا عطیہ کرنا چاہتے ہیں‘ سری لنکا کے سفیر نوری الدین شاہی نے کہا کہ سری لنکا پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کیلئے آنکھوں کا کارنیا عطیہ کرنا چاہتا ہے اس حوالے سے ہم پاکستان سے ایم آئی یو سائن کر رہے ہیں جو لوگ دیکھ نہیں سکتے۔ سائیٹ فائونڈیشن کے سربراہ افتخار الدین نے کہا کہ ہم پاکستان کی مدد اس لئے کر رہے ہیں کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ ایک کارنیا ڈھائی سو ڈالر کا کولمبو سے ملتا ہے جس کو ہم فری میں پاکستان کو دیتے ہیں اور اس کام کو ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ سری لنکن وفد میں ادریس عثمانی فیصل لطایف رضوی اسماعیل شامل تھے۔ سٹائٹ فیڈریشن کے سربراہ افتخار عزیز نے بتایا کہ وہ پاکستان سری لنکا فرینڈ شپ ایوی ایشن سربراہ ہیں 69 برس قبل قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ابتدائی طور پر عطیہ کردہ یہ کارنیا سرکاری ہسپتال کیلئے فراہم کئے جائینگے تاکہ غریب اور مستحق افراد آنکھوں کا علاج کرا سکیں ۔ رحمن ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں میں 20 ہزار ایسے افراد بینائی سے محروم ہیں کہ جن کو کارنیا درکار ہے وہ علاج کے بعد مکمل طور پر بینائی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سائٹ فاؤنڈیشن کو بھر پور تعاون فراہم کرینگے اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ہسپتال کے قیام کیلئے بھی پوری مدد کی جائے گی۔ رحمٰن ملک نے سری لنکن ہائی کمشنر نور دین شاہد کی خدمات کو بھی سراہا۔یاد رہےسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروس نے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے بل منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ’ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن اورگنز اینڈ ٹشوز (ترمیمی) بل برائے سال 2018 میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ اعضا عطیہ کرنے والے شخص کے قومی شناختی کارڈ پر نشاندہی بھی کی جائے”۔سینیٹر عتیق شیخ جو مذکورہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو دنیا بھر میں آنکھوں کا کارنیا عطیہ کرنے کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اعضا عطیہ کرنے پر مائل کرنے کے حوالے سے مہم بھی چلائی گئی تھی لیکن اب اس حوالے سے قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز مردہ شخص سے اعضا حاصل کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں کہ معلوم نہیں اس حوالے سے اس نے وصیت کی یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے میں نے تجویز دی کہ عطیہ کنندگان کے شناختی کارڈ پر ایک سرخ نشان ہونا چاہیے تاکہ کسی کی فطری یا غیر فطری موت کی صورت میں ڈاکٹرز کو یہ علم ہوسکے کہ اس کے اعضا بطور عطیہ نکالے جاسکتے ہیں۔اس بارے میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں بھی شہری کے عطیہ کنندگان ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پر اس کی نشاندہی کرنے کی تجویز دی گئی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website