counter easy hit

لڑائی نہیں چاہتا، کسی قدوس بزنجو کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، نوا زشریف

WE, DO NOT, WANT, FIGHT, NOT, ANY, QUDOOS,, BAZINJO, WILL, BE, ALLOWED, TO, BE, PRIME MINISTER اسلام آباد(نمائندہ جنگ/صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لڑائی نہیں چاہتا، لیکن آئندہ الیکشن میں کسی قدوس بزنجو کو وزیر اعظم نہیں بننے دوں گا، موجودہ نظام عدل میں اصلاحات کی ضرورت ہے، جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے،میں لڑائی کے حق میں نہیں، چاہتا ہوں کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے، کوئی بتائے عمران اورزرداری کو سنجرانی ہائوس کا پتہ کس نے بتایا،بلوچستان حکومت کے معاملے پر محمود اچکزئی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف نے کہا کہ جو کچھ سینیٹ میں ہوا وہ تماشا پوری قوم نے دیکھا، کوئی بتائے کہ عمران خان اور آصف زرداری کو سنجرانی ہائوس کا پتہ کس نے بتایا، کہا گیا کہ سب سنجرانی ہائوس پہنچیں اور وہاں ایک صادق نامی شخص ہے اسے ووٹ دیں اور کونسا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔ نواز شریف نے کہا کہ میں لڑائی کے حق میں نہیں ہوں اور چاہتا ہوں کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے، کیا آئین و قانون کے مطابق ملک چلانے کی خواہش بری ہے؟ سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کے معاملے پر محمود اچکزئی کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیے، جن کا کہنا تھا کہ ایک افسر نے بلوچستان حکومت ختم کرائی۔ اس سوال پر کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا آپ سازش کرنے والے کا نام لیں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،نواز شریف نے کہا کہ ہم بھی دیکھ رہے ہیں اورآپ بھی، کہ کیا چل رہا ہے،آپ کو لگتا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے؟۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت کچھ دیکھا ہے آدھی زندگی گزر گئی،اس دوران تجربات اچھے اور برے ہوئے ہیں لیکن اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے، اچھے اور برے تجربات دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوئے ان سے سیکھنا چاہیے۔