لاہور(ویب ڈیسک) جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے تین وزراء کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، ان وزراء میں وفاقی وزیر خسروبختیار، وزیرمواصلات مراد سعید اور وزیرریلوے شیخ رشید شامل ہیں، چین نے سی پیک منصوبوں کے نئے وزیرکیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔جاپان کے مالیاتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
کہ پاکستان سی پیک میں سعودی عرب، ایران اور دوسرے ممالک کو بھی شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان نے سی پیک منصوبوں کے نگراں وزیر کو تبدیل کردیا ہے۔جبکہ ان کی جگہ ایک ایسا وزیرمقرر کیا ہے جس کو چین بھی پسند کرتا ہے۔اخبارکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے نزدیک سی پیک منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ پاکستان اپنے کچھ پڑوسی ممالک کو بھی منصوبے میں شامل کرے۔مستقبل میں سی پیک پلس منصوبے میں ہے۔اخبار کے مطابق دوہفتے قبل سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں چین سے مزید مالیاتی وعدے نہیں لیے جاسکے تھے۔ جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے منصوبہ بندی اور ترقیات کے وزیر خسروبختیار، وزیرمواصلات مراد سعید اور وزیرریلوے شیخ رشید کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت میں کابینہ میں گزشتہ دنوں ردوبدل بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جگہ اسد عمر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی لگا دیا ہے۔ جس پر اسد عمر نے سی پیک سے متعلق گزشتہ روز پریس کانفرنس میں امریکی پروپیگنڈے کا بھی بھرپور جواب دیا۔اسد عمر نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کا سی پیک سے متعلق تجزیہ درست نہیں ہے، دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کسی کے کہنے پر خراب نہیں کرسکتے، سی پیک کے اصل ثمرات خطے میں قیام امن کے بعد ملیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ اخبارات میں امریکی فارن اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز کی جانب سے سی پیک منصوبے پر خدشات ظاہر کیے، ایلس ویلز کا سی پیک سے متعلق تجزیہ درست نہیں ہے، پاکستان پہلے ہی اپنا مقف دے چکا ہے کہ سی پیک امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، امریکی حکومت شامل تھی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ سی پیک کے خلاف مہم چلائی گئی۔