اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ امورسرتاج عزیز نے جرمن وزیر خارجہ کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے برلن ٹرک حملے میں مرنے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی جب کہ کرسمس مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ خط میں مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے جرمنی اورعالمی برادری کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور اشکال کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 روزقبل برلن میں ایک ٹرک نے کرسمس کی خریداری میں مصروف لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔