TEHMINA, JANJUA, SECRETARY, FOREIGN, MINISTRY
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی نائب صدر پینس اور پینٹاگون کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان پر خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات ہر بات ہوئی تھی،جیمز میٹس نےافغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونےکامسئلہ حل کرنے کایقین بھی دلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی یک طرفہ کارروائی کے بیان سے متعلق امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے،امریکاکو ہمارے خدشات پربھی توجہ دینی چاہیے۔تہمینہ جنجوعہ کاکہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیے،بھارت صرف دہشت گردی پر بات چیت چاہتا ہے،پاکستان بھارت سے تمام ایشوز پرجامع مذاکرات کا خواہاں ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے مزید بتایا کہ امریکی سیکورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح جواب دیا ہے۔