بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اگر ہم کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔
We have to stand up against corruption and corrupt PM, Imran Khan
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے، ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، اگر ہم کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 7 مئی کوسب کو جناح اسٹیڈیم پہنچنے کی دعوت دیتا ہوں، 7 مئی اتوار کو سیالکوٹ آ رہا ہوں جہاں جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ ہوگا۔