وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پالیسی امن کی ہے مگر بھارت کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں ،آنے والے دنوں میں لائن آف کنٹرول کے معاملات کو بہترانداز میں نبٹا جائے گا ۔
لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کاکہنا تھا کہ مودی انتہاپسند ذہنیت رکھتا ہے ،بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان کی نسبت بھارت کا نقصان بہت زیادہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کا انتخاب وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے،اس کا انتخاب کرتے ہوئے اس کاپروفیشنلزازم کو دیکھا جاتاہے،آرمی چیف کو پورے ادارے کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مولانا فضل الرحمان ہو یا کوئی اور، کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے رہتے ہیں ۔