پیرس ، پیرس ( اے کے راؤ سے ) منہاج القرآن گارج سارسل فرانس کے صدر مرزا زاہد نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے 11 مئی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، نظام انتخاب کرپٹ ترین ہے ، ایسے اکھاڑے بغیر پاکستان کی حقیقی آزادی ممکن نہیں استحصال اور ظلم کی اندھیری رات ختم ہونی چاہیے ۔ پاکستانی عوام 11مئی کو انسانی سروں کا سمندر بنا دیں ،نظام کو مسمار کرنے کیلئے 11 مئی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر نکلیں اور انشاءاللہ، اللہ کا کرم ہوگا، عوام کی طاقت سے ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی دہشت گردوں سے قوم کو بچا لیں گے۔