پاناما پیپرز میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں،عدالت نے کہاکہ وہ سچ تک جانے کے لیے کسی بھی تہہ تک جائےگی۔
We submit all evidence in court, Fawad Chaudhry
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج بنیادی طور پرعدالت میں تین نکات پر دلائل دئیے گئے، عدالت میں دلائل دئیے کہ حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار کیسے شروع کیا۔پاناما پیپرز میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہاکہ مریم نواز کی تمام ٹرانزیکشن نواز شریف کے گرد گھومتی ہیں، مریم نواز دراصل نواز شریف کی بے نامی ہیں۔