counter easy hit

امریکا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، پاکستان

We want to further strengthen relations with the US, Pakistan

We want to further strengthen relations with the US, Pakistan

نیویارک: وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بھی مل کر کام تعلقات کو بہتر اور تجارت میں پیشرفت چاہتا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ امریکا کا مقصد موجودہ اور آئندہ امریکی انتظامیہ کے حکام سے ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اورمضبوط بنانا تھا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس، امریکی نائب وزیرخارجہ اور سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سمیت دیگر امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو خاص طور پر اٹھایا گیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں پر روشنی ڈالی اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے متعلق بھی بات کی گئی جبکہ امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی فوج اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور قربانیوں کو سراہا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوربتایا گیا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ  بھی تعلقات کو بہتر اورمزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اوران بہترین تعلقات کی بدولت تجارت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website