لاہور (ویب ڈیسک) سینئر وزیر علیم خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ (ن) لیگی ارکان اسمبلی آدھا گھنٹہ احتجاج کر کے بھاگ گئے۔ (ن) لیگ نے احتجاج کرنا ہے تو پی ٹی آئی سے سکیھے، ہم تو انتظار کر رہے تھے کہ حمزہ شہباز سارا دن دھرنہ دیں گے،
ان سے کہوں گا کہ آئندہ احتجاج کریں تو تھوڑی دیر بیٹھ بھی لیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرآئی پر چھ اراکین کی پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی کے معاملے میں (ن) لیگی اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ (ن) لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اسی متعلق سینئیر وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ہر چیز کا جواب دینا ہو۔چور کے ساتھ رعایت نہیں ہو گی اور ملک کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔دس سال پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کی تب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی؟ علیم خان نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے مجھ پر الزامات لگانے کے لیے بندر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے دس سال اپوزیشن میں رہ کر ان کا مقابلہ کیا۔یہ آدھے گھنٹے میں ہی احتجاج کر کے بھاگ گئے ہیں۔حمزہ شہباز سے کہوں گا کہ آئندہ احتجاج کریں تو تھوڑی دیر بیٹھ بھی لیں۔ہم انتظار کر رہے تھے کہ اپوزیشن ارکان سارا دن احتجاج کرے گی۔علیم خان نے (ن) لیگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ نے احتجاج کرنا ہے تو پی ٹی آئی سے سیکھے۔ احتجاج کر لیں ہم کنٹینرز دیں گے اور پانی بھی بند نہیں کریں گے۔علیم خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کا خزانہ خالی کر دیا ہے۔ پیراگون، ایل ڈی اے میں جو کچھ ہوا حمزہ شہباز اس کا جواب دیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ میٹرو پر سبسڈی ختم کر دی لیکن ملک نہ لوٹا ہوتا تو سبسڈی ختم نہ کرتے۔ لیکن چند دنوں کے اندر یہ مشکل وقت بھی ختم ہو جائے گا۔