مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مِن و عن تسلیم کریں گے۔کمیشن بنانے کی استدعا ہماری طرف سے نہیںلیکن کمیشن بننے پر اعتراض بھی نہیں۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مخالفین کبھی حقائق کوتوڑمروڑ کے پیش کررہے ہیں ۔کبھی عدالت کو کہاجاتا ہے کہ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ہر جج جانتا ہے کہ فیصلے کہ دوررس نتائج مرتب ہوں گے ۔مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ منی لانڈرنگ کیس سے فرارہوگئے ہیں ۔تحریک انصاف کےبانی رکن نے آپ پر الزام لگایا،آپ بیرونی فنڈنگ سے متعلق منی ٹریل کیوں نہیں دیتے ۔