پیرس، مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ،آل پارٹیز کشمیرفورم فرانس ہر فورم پر احتجاج جاری رکھے گا، عبدالقدیر
پیرس(نمائندہ خصوصی) آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کے کوآرڈینیٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاج ہماراحق ہے۔ اس مقصد کیلئے کمیونٹی کو متحد کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی گئیں اور اس کا مثبت جواب بھی آیا مگر مظاہرے کے دن علیحدہ نعرے بازی اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا افسوسناک ہے۔
اگست 15 کو بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ کیلئے بھی تمام کشمیری تنظیموں سے رابطہ کر کے مشترکہ احتجاجی حکمت عملی بنائی گئی جس کو عملی جامہ پہنایا گیا مگر 28 اکتوبر کو ہونیوالے مظاہرے میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر نوبل کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کا سوسائٹی کے تمام افراد میں منفی پیغام گیا ہے۔
کموینٹی کو کشمیر کاز پر متحد رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی جائیگی اور ہمیں امید ہے انشااللہ آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس ہر موقع پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت کیلئے بھرپور اقدامات کریگا اور ہر فورم پر بھارت کے جبرو استبداد کیخلاف آواز اٹھاتا رہیگا۔
https://www.facebook.com/kamran.h.butt/videos/10218222555019112/
Publiée par Qadeer Abdul sur Dimanche 28 octobre 2018