counter easy hit

پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کے قابل بنائیں گے، سردارایاز صادق کی اپٹما کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے وفدنے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صاد ق سے ملا قات کی ۔ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس مو قع پر مشیر برائے خزانہ،ما لیات اور اقتصادی امو ر مفتاح اسماعیل ،وفاقی وزیر برائے توانائی سر دار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل حاجی اکر م خان انصاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امو ر رانا محمد افضل خان متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے نمائندواں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

SARDAR AYAZ SADIQ, CONDEMNED, BLAST, IN, QUETTA
اس موقع پر چیئرمین اپٹما عامرفیا ض شیخ ،اپٹما کے صدر گوہر اعجاز اور وفد کے دیگر شر کاء نے سپیکرکو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کے مقام پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفد کے شر کاء نے ٹیکسٹائل کے برآمدات میں اضافے اور ملکی تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے بھی تجاویز دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے صوبے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اکثر یو نٹ بند ہو چکے ہیں ۔
اپٹما کے صدرگوہر اعجاز نے بتایا کہ 2011سے 2017تک پاکستان کی ٹیکسٹائل کی پیداوار اور کپڑے کی برآمدات میں 10فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی لاگت خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے عا لمی ما ر کیٹ میں ان ممالک کی مصنو عات سے مقابلہ کر نا ممکن نہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ بنگلہ دیش میں فی مکعب میٹر گیس کی لاگت 3ڈالر ، ویت نام میں 4.2ڈالر ،انڈیا میں 4.5ڈالر جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 11 ڈالرپر مکعب میٹر ہے ۔
اپٹما کے وفد کے شرکا ء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مر اعات دی جا ئیں تو ملکی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وفد کے شرکاء نے اپنے مصرو ف شیڈول میں سے وقت دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز ہمار ی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ متعلقہ وزراء کے ہمراہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر مو جو د وفاقی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاروبار ی برادری کو سازگار ما حو ل فراہم کر نے اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔