محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اورقربانیاں لازوال ہیں انھیں کبھی بھلانے نہیں دینگے، مرزا عتیق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما مرزا عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد لازوال اور بے مثال ہے وہ اپنے نام ہی کی طرح بے نظیر جدوجہد کرتی رہیں۔ زمانہ اور قوم ان جیسی انسان دوست اور مجسّم عفت وعصمت راہنما کو کبھی فراموش نہیں کریگی اور بطور پاکستان پیپلز پارٹی کارکن ہم کسی کو بھولنے بھی نہیں دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی کی جدوجہد کو نکال کر دیکھا جائے تو صرف کنٹرولڈ ڈیموکریسی اورکنٹرولد جمہوریت بچتی ہے ۔ شہید ذواالفقار علی بھٹو نے عوام کو جمہوری حقوق کا شعور اورحق دیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارلیمان، جمہوریت اور جدوجہد سے ملک میں جمہوریت کی حکمرانی کیلئے جولازوال خدمات انجام دیں اور اسکی خاطر جو قربانیاں دی ہیں انھیں پاکستان کا کوئی ذی شعور بھلا نہیں سکتا۔
پاکستان پیپل پارٹی فرانس کے زیر اہتمام مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارویں برسی کی تقریب کا انعقاد پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی پاکستان , جمہوریت اور اسلامی امہ کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ پیرس سے یونس خان کی رپورٹ
Publiée par Younas Khan sur Dimanche 29 décembre 2019