اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام پر دبئی میں پراپرٹیز نکل آئی ہیں اور اس حوالے سے علیمہ خان نے ایف آئی اے کو جواب بھی جمع کروا دیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بار بار علیمہ خان کا نام لیا جارہاہے تاہم اب وفاقی وزیر نے ایسا اعلان کر دیا کہ اپوزیشن کے پاس اب کوئی جواز نہیں بچے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہناتھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان اور پارٹی رہنما جہانگیر ترین کا دفاع نہیں کریں گے، احتساب اسی کا ہو گا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کیا ہو گا ان کی چیخیں بھی نکلیں گی۔علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی عام سیاسی جماعت نہیں ہے ، عمران خان کسی عام حالات میں ایک سیاسی جماعت کا لیڈر نہیں ہے کہ یہ ایک مثالی ماحول ہے ، اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی مافیا ہے جو پاکستان کا سب کچھ ڈکار گئے ہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی سیاسی جنگ ہے ، ایک فیصلہ ہوگیا ہے اور ساری ٹیم عمران خان کے پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ، ہر ملزم کو تھانیدار اوراحتساب برا لگتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزراءسے کہا تھا کہ میں حکومت کوقربان کردوں گا لیکن کسی کرپٹ افراد کو رہنے نہیں دوں گا ، عمران خان غیر معمولی حالات میں قوم کی قیادت کررہے ہیں۔