counter easy hit

ہم تب تک پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جب تک ۔۔۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو اچانک بڑا سرپرائز دے دیا

We will not visit Pakistan unless ... The Sri Lankan team gave Pakistan a big surprise

کولمبو(ویب ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو تازہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ اسے دورہ پاکستان کے حوالے سے وارننگ موصول ہوئی ہے جس کے بعد اس نے سیکیورٹی دوبارہ جانچنے کیلئے اپنی حکومت سے معاونت مانگ لی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک بار پھر سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے حکومتی معاونت طلب کرلی گئی ہے۔سری لنکن بورڈ کو حکومت کی جانب سے تازہ بریفنگ دی جائے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق بورڈ کو سری لنکن وزیر اعظم کے آفس کی جانب سے دورہ کے حوالے سے ایک وارننگ موصول ہوئی ہے۔سری لنکن بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام معاملات کا انتہائی ذمہ داری کے ساتھ جائزہ لے گا۔سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز27 ، 29 ستمبر اور2 اکتوبر کو کراچی جب کہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سری لنکا کے کرکٹرز کو پاکستان کے دورے سے متعلق دھمکائے جانے کا انکشاف ہوا تھا تاہم سری لنکا کے وزیر کھیل نے اس کی تردید کی ہے۔ جب کہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سری لنکا کے کرکٹرز کو پاکستان کے دورے سے متعلق دھمکائے جانے کا انکشاف ہوا تھا تاہم سری لنکا کے وزیر کھیل نے اس کی تردید کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website