روس نے کہا ہے کہ وہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
ں بمروس کے نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف کا کہنا تھا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی شامی شہر رقہ میباری کے دوران ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ملی تھی، تاہم ان کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب امریکا نے بھی کہا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ رقہ میں بمباری میں البغدادی مارا گیا ہے۔اس سے قبل روس نے البغدادی کے مبینہ ٹھکانے کی تصویر جاری کی تھی، اس موقع پر روس کا کہنا تھا کہ البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آج روس کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق کرنے کے بجائے انکار سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ 28 مئی کو شام کے شہر الرقہ میں روس کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میںداعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا تھا۔