کوالا لمپور : ملائیشیا میں منچلوں نے ایسا انوکھا ریسٹورنٹ بنا ڈالا ہے جو فضاء میں معلق ہے، تاہم ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کمزور دل افراد کو اس ریسٹورنٹ میں آنے کیلئے تنبہہ دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں کچھ منچلوں نے ایسا انوکھا ریسٹورنٹ بنا ڈالا ہے، جس میں آپ فضا میں بیٹھ کر کھانا کھانے کا لطف اٹھا سکیں گے۔
تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے ایک انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں کمزور دل افراد کا آنا منع ہے، کیوں کہ اوپر سے نیچے دیکھنے پر ان کی دلی کیفیت اور حالت بگڑ سکتی ہے۔
زمین سے سیکڑوں فٹ اوپر کرین کے ذریعے ہوا میں معلق کئے گئے اس حیرت انگیز ریسٹورینٹ میں بیٹھ کر دعوت اڑانا یقینا ہر کسی کا کام نہیں اور صرف بڑا دل گردہ رکھنے والے ہی یہاں قدم جما سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہوا میں معلق ہوکر کھانے کا یہ طریقہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی کئی ممالک مثلاً فرانس وغیرہ میں بھی اس طرز کے ریسٹورنٹس قائم ہیں۔