لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )بدلتے موسم میں اختیاط رکیں او ر ڈینگی مچھر کو مات دیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ا ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اور ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر سید علی شاہ کی قیادت میں محکمہ صحت پر عزم ہے اور ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کررہا ہے ان خیالات کا اظہار میڈیکل ٹیکنشن بی ایچ یو گنجہ ملک محمد صدیق شہزاد نے کیا انہوں نے مزید کہا عوام اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتائی جانے والی اختیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں انشاء اللہ ہمارا ضلع ڈینگی فری ہے اورآئندہ بھی رہیگا