counter easy hit

ہنزہ اور نگر میں ہلکی برف باری سے موسم مزید سرد

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،گلگت بلتستان کے ضلع دیامر،ہنزہ اور نگر میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بٹوگاہ ٹاپ،تانگیر،داریل اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندکی لپیٹ میں رہے۔

Weather more cold from light snowfall in hunza and nagar

Weather more cold from light snowfall in hunza and nagar

ایک طرف ملک کے بالائی پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں تودوسری طرف کچھ میدانی علاقوں کا موسم بھی ابر آلودہے ۔ ادھر کچھ مقامات پرصبح میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ پنجاب کے مختلف شہر صبح سویرے دھند کی لپیٹ میں رہے،گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حادثات ہوئے۔ ادھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ برفباری کے سبب بٹوگاہ ٹاپ،تانگیرسمیت داریل اور دیگرعلاقوں کے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ہنزہ اور نگر میں ہلکی برفباری نے ٹھنڈ مزید بڑھا دی ۔ ادھراستور میں دو روز بعد برفباری تھم گئی ہے،بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوارک اور ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔ سوات اورمری میں موسم صاف ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ۔ چمن سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website