اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سی پیک کے فیزٹو کے آغاز کے موقع پرایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام ویب نار کا اہتمام کیا گیا۔ ویب نار میں چین کے سفیر یائو جنگ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کے علاوہ زاہد لطیف خان، شکیل احمد اور سی او پی ایچ سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیئرمین سی پیک اتھارتی میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو میں داخل ہورہے ہیں اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام ویب نار میں سب کی شرکت انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ پاکستان میں عوام کو اس کا فائدہ پہنچانا ہے۔ گوادر بندرگاہ کو ترقی دیں گے اس سے رابطے قائم ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں کے ساتھ دور دراز علاقوں میں خوشحالی لانے کے لئے کام کریں گے۔
@AsimSBajwa
·
2h
Webinar arranged by SDPI today widely attended-As we enter Phase-2 of CPEC,our focus is to bring its dividends to masses in Pakistan.Will develop Gwadar port,build connectivity to it, work to bring prosperity in remote regions along the roads/ projects. #cpec #CPECMakingProgress