پاکستان اور چین کی سرحدی حدود خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھنگڑا ڈال کر رنگ جما دیا۔
Wedding ceremony of Chinese military couples at Khunjerab border, Pakistani officials shouted colors
خنجراب بارڈر پر دو چینی جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی محافظوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شادی کی تقریب میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے آفیشل فیس بک پیج پر چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھنگڑا ڈال رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے عروسی لباس میں ملبوس خاتون سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی اہلکار کے ساتھ رقص کرنے لگ گئی۔ تصاویر میں چینی سرحدی محافظوں اور تقریب کے شرکا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دائرہ بنائے ہوئے کھڑے ہیں اور پاکستانی اہلکار اور دلہن رقص کر رہے ہیں جب کہ ایک چینی فوجی اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی کر رہا ہے۔ فیس بک پیج پر تصاویر اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے ہزاروں لوگوں کی جانب سے نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔