counter easy hit

شادی ، بیاہ و دیگر تقریبات میں کیمیکل لگے نوٹوں کے استعمال کا انکشاف

Wedding, wedding

Wedding, wedding

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)شادی ، بیاہ و دیگر تقریبات میں کیمیکل لگے نوٹوں کے استعمال کا انکشاف ۔اس کیمیکل سے گلے کے کینسر اور شدید الرجی ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر امجد علی رانا ، ڈاکٹر اسا مہ انور .تفصیلات کے مطابق بازار میں شادی بیاہ کے سامان کی فروخت کرنے والوں سے خوشی کی تقریب میں استعمال کرنے کیلے تین قسم کے نئے نوٹ دستیاب ہیں بینک سے لیے گے دس روپے کے نوٹوں کا ایک ہزار کا بنڈل 1300روپے میں جبکہ ہاروں سے نکا لے گے نوٹوں کی گڈی اصل رقم سے ڈیرھ سو فیصد زائد پر ملتی ہے ان کے علاوہ پرانے نوٹوں کو کیمیکل کے ذریعے نیا اور کڑک دار بنا کر فروخت کیا جاتا ہے جس کی قیمت سو روپے زائد ہوتی ہے سستے ہونے کے ناطے ان نوٹوں کی فروخت زیادہ ہے تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فیصل آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ میں پرانے نوٹوں کو کیمیکل ملے پانی سے کڑک دار بنا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ڈاکٹر اسا مہ انور ، ڈاکٹر امجد علی رانا و دیگر کیمیکلز ماہرین نے بتایا کہ جس کیمیکل سے ایسا کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کیلے انتہائی مضر ہے گلے کے کینسر چہرے ، منہ اور ہاتھوں پر خارش جیسی بیماریوں میں اضافہ اسی وجہ سے ہو رہا ہے یاد رہے کہ نوٹوں کو عام آدمی انگلی پر لعاب لگا کر گنتے ہیں جبکہ ان نوٹوں پر نقصان دہ جراثیم کی بھر مار ہوتی ہے مگر کیمیکل لگے نوٹوں کے استعمال سے ہاتھ پر لگنے والا کیمیکل انسانی صحت کیلے انتہائی مضر ہے اگر ان نو ٹوں کو انسانی لعاب لگا کر بار بار گنا جائے تواس سے منہ کا کینسر ، الرجی ، دانتوں کا کمزور ہونا جیسی بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں ۔ دریں اثنا ء یہ نوٹ پسینہ لگنے یہ گیلا ہونے کے بعد جعلی محسوس ہونے لگتے ہیں اور دوکاندار یہ نوٹ وصول نہیں کرتا اس کاروبار سے وابسطہ تاجروں نے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ بینک سے ملنے والے نئے نوٹوں کی رقم پر مناسب ٹیکس نافذ کرکے بینکوں کے عملہ کی اجارہ داری سے نجات دلائی جائے جبکہ سماجی و فلاحی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ کیمیکل لگے نوٹوں کی مارکیٹ میں خرید و فروخت ممنوع قرار دی جائے