اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی اتوار سے تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کے روز کیے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معتبر جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی اتوار سے تبدیل کرکے جمعہ کو کیے جانے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں ، اس دورے کے دورے تاریخی مناظر دیکھنے کو ملے جسے پوری دنیا کے میڈیا نے اپنی سکرینوں پر ہائی لائیٹ کیا ۔پاکستانی نیوز سائٹ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ممکنہ طور پر ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرکے جمعہ کے روز کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ واضح رہے یہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جا رہے ہیں اور پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کے روز کی جاتی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں جمعہ کے روز چھٹی ہوتی ہے ۔اس لیے چھٹی کی تبدیلی سے یہ فائدہ ہوگا کہ دونوں ممالک اور دیگر عرب ممالک کے کاروباتی طبقہ میں تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی ۔