لاس اینجلس……کیلی فورنیامیں میونسپلٹی کی انوکھی اسکیم نے موٹاپے کے شکار افراد کو وزن کم کرنے پر مجبور کردیا۔
موٹا پا ایک ایسی بیماری ہے جس سے جان چھڑانے کیلئے لوگ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں وزن گھٹانے پر نقد انعام ملتا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لینووڈ کی میونسپلٹی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ایک اسکیم کے تحت موٹاپے کے شکار افراد وزن کم کرکے نقد انعام کے حقدار قرار پائے جاتے ہیں۔کیش فار چنکرز نامی اس اسکیم کے تحت شرکاء کو 12ہفتوں پر مشتمل ایک کورس کروایا جاتا ہے جس کے بعد سب سے زیادہ وزن کم کرنے والا 3500امریکی ڈالر انعام کا حقدار قرار پاتا ہے۔میونسپلٹی کے عہدیداران کے مطابق یہ اسکیم 6سال قبل متعارف کروائی گئی تھی جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔