counter easy hit

ویلڈن ACسرائے عالمگیر دوسرا کامیاب چھاپہ

Weldon AC Sarai Alamgir

Weldon AC Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )ویلڈن ACسرائے عالمگیر دوسرا کامیاب چھاپہ ۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیرمحمد شعیب نسوانہ نے رکھ پبی جنگل سے لکڑی چوری کرنے اور ٹال پر فروخت کرنے پر محکمہ جنگلات کے 2اہلکاروں ، ٹال مالک سمیت 7ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمات درج کرادیے ہیں، ملزمان کا ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور نہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض افراد رکھ پبی جنگل سے لکٹر ی چوری کرکے جنگل کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہوں نے قریبی گاؤں ڈیرہ بیساں میں لکڑی کا غیر قانونی ٹال بھی بنا رکھا ہے ۔ڈی سی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کو جنگل کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کردی ،جس پر اے سی سرائے عالمگیرمحمد شعیب نسوانہ کو اطلاع ملی کہ بعض افراد چوری کی نیت سے رکھ پبی جنگل سے لکڑی کا ٹ رہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وہ اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں بلاک آفیسر شبیر اور فارسٹ گارڈ یونس کی ملی بھگت سے ملزمان محمد زمان، محسن منیر، علی حسن اور ظفراقبال لکڑی کاٹ رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کو دیکھ کر بلاک آفیسر شبیر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فارسٹ گارڈ یونس وغیر ہ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور انکا ٹریکٹر نمبر HZA-6769سمیت حراست میں لے کر انکے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں مقدمہ نمبر 29/2016 درج کرادیا نیز جنگل کی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔ گذشتہ روز ایک بار پھر اطلاع ملی کہ رکھ پبی کے نواحی موضع ڈیرہ بیساں میں منظوراحمد نامی شخص نے لکڑی کا ٹال بنا رکھا ہے اور بلاک آفیسر شبیر کی مدد سے لکڑی کا ٹ رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جہاں ملزمان منظور ولد کر م داد سکنہ ڈیرہ بیساں، بلاک آفیسر شبیر احمد کی مدد سے لکڑی کاٹ رہا تھا، ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے بلاک آفیسر شبیر کو حراست میں لے لیا جبکہ ہمراہی ملزم منظوراحمد موقع سے فرار ہو گیادونوں کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ نمبر32/2016درج کرا دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ شبیر کے ہمراہی ملزم منظور نے جنگل سے صرف ادھا کلومیٹر دور موضع بیساں میں لکڑی کا ٹال قائم کررکھا تھا جہاں وہ جنگل سے لکڑی چوری کرکے فروخت کرتا تھا جبکہ قانون کے مطابق کسی بھی جنگل سے 8کلومیٹر تک لکڑی کا ٹال قائم نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنا ء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سرکاری جنگل کی نگرانی مزید موثر بنائی جائے تاکہ کوئی بھی شخص اپنے مفاد ات کے لئے اسے نقصان نہ پہنچا سکے۔