کراچی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی تنہائی اور مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے وزیراعظم لانے کا دعویٰ کرنے والے ملک میں انتخابی ماحول ہی غیرفعال ہوگئے آصف علی زرداری حالیہ دنوں میں زہنی دباؤکا شکار ہیں اور اور سیاسی معاملات نتیجہ خیز انداز
میں نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جس سے ان کے دائمی امراض بھی بڑھ گئے ہیں دوسری جانب عمران خان نے بھی مائینس زرداری کی صورت میں پیپلز پارٹی کا سیاسی ہمسفر بننے کا عندیہ دیدیا تفصلات کے مطابق زرداری نے اپنی سرگرمیاں کر کے صرف ٹی وی پروگرامزتک محدود ہیں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب کوئی ہیوی ویٹ امیدوار نہیں مل سکے یہا ں بھی پیپلز پارٹی کاکردار محدود ہوتا دکھائی دے رہاہے ۔پیپلز پارٹی کے ایک اور زرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو یہ دھک جھیلنا پڑے گا ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماونامزد امیدوار این اے 133 اعجاز چوہدری کی پی پی 166،پی پی 167سے نامزدامیدوار وں عبدالکریم کلواڑ اور نذیر چوہان کے ہمراہ حلقے میں انتخابی مہم زور شور سے جاری، اہل علاقہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیاگیا۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ این اے 133پورے ملک کی طرح پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کی فتح کا دن ثابت ہو گا، عوام شریف برادران سے تنگ آچکے، پی ٹی آئی این اے 133 سمیت پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی جیل شریف خاندان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ پی پی157سے پنجاب اسمبلی کے امیدوار شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ25جولائی لاہور کو مسائلستان بنانے والوں سے چھٹکارے کا دن ہوگا اور عوام کرپٹ مافیا سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر لیں گے،اپنے حلقے میں ڈگی محلہ میں امیر حمزہ ، یوسی152میں رانا مصور اور میاںامیرالدین پارک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ان کے بنیادی حقوق فراہم کرے گی،اس موقع پر پی پی157کی یونین کونسل 147سے ن لیگی رہنما منیر نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر باقی ماندہ مگرمچھوں کو بھی قانون کی گرفت میں لائے گی۔ ملک و قوم کی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پاکستانی عوام نے بہت قربانیاں دے لیں اب ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔