ویلنگٹن…….کرس ووگس اور عثمان خواجہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں دو سو اسی رنز کی برتری حاصل کرلی ۔
ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 147 رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،چوتھی وکٹ پر عثمان خواجہ اور کرس ووگس کے درمیان 168 رنز کی شراکت بنی۔عثمان خواجہ140 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مچل مارش صفر اور نیول 32 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے چھ وکٹ پر 463 رنز بنالئے تھے،کرس ووگس 176 اور پیٹر سڈل 29 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کو اب تک نیوزی لینڈ پر 280 رنز کی سبقت حاصلہو چکی ہے جبکہ اس کی ابھی چار وکٹیں باقی ہیں۔