counter easy hit

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

دبئی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں سال دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

West Indies Cricket Board had apologized to visit Pakistan

West Indies Cricket Board had apologized to visit Pakistan

پاکستان کے کرکٹ کے میدان طویل عرصے سے ویران پڑے ہیں جنہیں آباد کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو لاہور میں رواں سال 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی جس پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے  دورے کو سیکورٹی ٹیم کی اجازت سے مشروط کیا تھا لیکن اب ویسٹ انڈین بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کے مطابق  ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن کی  جانب سے سیکورٹی خدشات کااظہار کرتے ہوئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کی تجویز دی جس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے  ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم دونوں بورڈز کے درمیان رواں سال مارچ میں امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکے لیے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے  رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ویسٹ انڈیز کے سیکورٹی آفیشلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website