لاہور: دھواں دھار بلے بازی کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بھی سکور کر چکے ہیں
ویسٹ انڈیز کے اٹیکنگ بلے باز کرِس گیل 38 برس کے ہو گئے، بیٹسمین آج بھی حریف بائولرز کیلئے خطرے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ جارحانہ بیٹنگ ہو یا ہلہ گلہ، کرس گیل دونوں میں ہی با کمال ہیں۔ ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین بڑھتی عمر کے باوجود حریف بائولرز کیلئے خطرے کی علامت ہیں ۔ اٹیکنگ بلے باز ڈانس میں مہارت کے باعث بھی خاص شہرت رکھتے ہیں، 2015 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف ان کی دھواں دار ڈبل سنچری کون بھول سکتا ہے۔