وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغرب کی الگ تھلگ رکھنےکی پالیسیاں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں معاون نہیں بلکہ اس کے بڑھاوے کا سبب بنیں گی۔
میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے دوران انسداد انتہاپسندی اوردہشت گردی کے موضوع پر پینل مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے 90 فیصد سے زائد افراد مسلمان ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی مشترکہ جنگ ہے، دہشت گردی کسی مذہب سے منسلک نہیں ،ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ کےعزم پرقائم ہیں۔
پینل کے شرکا میں جرمن وزیرداخلہ ،امریکی سیکرٹری ہوم لینڈسیکورٹی ،نائیجیریا کے صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی، یورپین یونین کےکمشنربرائےسیکورٹی یونین شامل تھے۔