counter easy hit

افغان طالبان کیا کرنے جارہے ہیں؟ اوریا مقبول جان کے انکشاف نے عالمی طاقتوں کی ہوائیاں اُڑا دیں

What are the Afghan Taliban doing? The revelation of Oriya's popular life blew the air of world powers

لاہور (نیوز ڈیسک)تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہاہے کہ طالبان نے قندوز کی 21چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے کابل کی طرف پیش قدمی شروع کی، طالبان کابل کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ طالبان نے قندوز کی 21چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے کابل کی طرف پیش قدمی شروع کردی تھی ، طالبان نے کہا تھا کہ ہماری کابل میں بہت بڑی رسائی ہے اور ہم کابل پر قبضہ کرنے والے ہیں۔اوریا مقبول جان کا کہناتھا کہ طالبان کابل کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں، زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ ٹرمپ بہت جلد معاہدے پر دستخط کردیں گے لیکن طالبان کا کہناہے کہ یہ امریکہ کی جانب سے تاخیر ی حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے بیان دیاہے کہ اشرف غنی اور حامد کرزئی بریف کیس والے لوگ ہیں اور یہ بریف کس لیکر یہاں آئے تھے ، اپنے بچوں کولیکر نہیں آئے تھے اور جب ہم کابل پر حملہ کریں گے تو یہ بریف کیس پکڑ کر بھاگ جائیں گے ۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 9 بج کر 45 منٹ پر کابل میں کار بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کابل کی پولیس ڈسٹرکٹ نمبر 9 میں گرین ولیج کے قریب ہوا ، یہ وہ رہائشی علاقہ ہے جہاں غیر ملکی شہری رہائش پذیر ہیں۔اسی علاقے میں رواں سال جنوری میں ٹرک کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کا ٹارگٹ غیر ملکی قابض فورسز تھیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں گرین ولیج میں قائم تمام عمارتیں، گھر اور ہاسٹلز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور لاشیں اتنی زیادہ ہیں کہ گنتی کرنا مشکل ہورہا ہے۔ طالبان کے مطابق علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوﺅں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website