لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دس برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو سات برس قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا، والدہ کی وفات کے بعدمریم نواز نے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی تھی جس کے باعث وہ مختلف بیمایوں کا شکار ہو تیں گئیں، ان دنوں مریم نواز کے سنگین بیماری کا شکار بن جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، جبکہ عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل میں رہنے اور اپنی والدہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں۔ مریم نواز شریف گزشتہ کئی ماہ سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے قبل مریم نواز کافی خوش تھیں۔