counter easy hit

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہو نے والے ہیں؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے باوجود پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگلے ماہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان نہیں، پاکستان کو اس وقت سعودی عرب سے ادھار پر تیل مل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نہ تو پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے باوجود پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔ جبکہ تاحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری بھی زری غور نہیں آئی۔دوسری جانب توانائی کے اعداد و شمار بتانے والے ادارے ایس اینڈ پی پلیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی وجہ سے 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب سے 30 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی فراہمی ایک ماہ تک متاثر رہے گی۔ایس اینڈ پی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ممکنہ طور پر کہے گا کہ وہ دنیا کو بلاتعطل تیل کی فراہمی جاری رکھے گا تاہم یہ ان کے لیے مشکل ہوسکتا ہے،اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی تاخیر کے اشارے میں آئندہ ہفتوں یا مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ایس اینڈ پی کے مطابق طویل عرصے تک سعودی عرب کے تیل کی بندش کا خطرہ اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ ریاض کے پاس مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کے لیے اپنے پاس مزید پیداوار کی صلاحیت نہیں ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب اپنی تعطل کا شکار ہونے والی پیداوار کا 40 فیصد بحال کردے گا تاہم ماہرین سے رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوبارہ پہلے جیسے صورتحال میں کتنا وقت لگے گا اس کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

WHAT, ARE, THE, CONSEQUENCES, OF, ATTACK, ON, SAUDI, OIL,, WELLS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website