counter easy hit

آئی ایف ڈیل میں کیا باتیں طے ہوئیں ؟ خطرناک پیشگوئی

What are the issues in the IF deal? Dangerous predictions

کراچی (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے۔اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 5.63روپے اور قیمت فروخت میں 6.03روپے کے نمایاں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.50روپے اور قیمت فروخت میں 3.55روپے کے اضافے سے نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں 5.63روپے اور قیمت فروخت میں 6.03روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر147.00روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر147.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2.50روپے اور قیمت فروخت میں 3.55روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید143.50روپے سے بڑھ کر146.00روپے اورقیمت فروخت143.95روپے سے بڑھ کر147.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں 1.50روپے اورقیمت فروخت میں 2.70روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 2.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید161.00روپے سے بڑھ کر162.50روپے اورقیمت فروخت162.80روپے سے بڑھ کر165.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید186.00روپے سے بڑھ کر187.00روپے اورقیمت فروخت187.80روپے سے بڑھ کر189.80روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 40پیسے اورقیمت فروخت50پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 70پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ کر39.00روپے اورقیمت فروخت39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.30روپے سے بڑھ کر39.80روپے اورقیمت فروخت39.80روپے سے بڑھ کر40.50روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی انٹر بینک میں قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یاد رہےآئی ایم ایف کے اور پاکستان کے درمیان معہادہ طے پانے کے بعد سے کئی لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website