اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری 2 نومبر کو سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے وہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرینگے روضہ رسول پر حاضری دیں گے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی سعودی وزیر اطلاعات و نشریات اور دوسری سعودی شخصیات کے ساتھ غیر معمولی اہمیت کی حامل ملاقاتیں خارج امکان نہیں۔واضح رہے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں جو ملاقاتوں میں زیر غور رہے وزیر اطلاعات چوہدری فواد سعودی وزیر نے پاکستان میں نئی حکومت کی ترجیحات اور منشور کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اطلاعات چوہدری فواد نے سعودی وزیر اطلاعات کو ان کے دورے کا تصویری البم بھی پیش کیاتھا۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی پاکستان سے سعودی عرب روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان میں تین دن کا کامیاب دورہ رہا ہے۔دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا تھا کہ وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، اور مذہبی امور کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی ۔ تمام ملاقاتیں بہت معنی خیز ثابت ہوئی۔ مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔پاکستان بردار اسلامی ملک ہے جس سے نا صرف حکومتوں کا بلکہ آپس کے لوگو کا تعلق بھی محبت اور بھائی چارے پر ہے ۔ امید ہے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط روابط اور اسلامی ممالک کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے چوہدری فواد کا شکریہ جنہوں نے خصوصی طور پر پاکستان آنے کی دعوت دی۔