counter easy hit

وزیراعظم آج رات تین بجے اچانک کس بڑے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں اور کیوں؟ بڑی خبر

What big tour is the Prime Minister going to leave at three o'clock tonight and why? Great news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات چین کے تین روزہ دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ چینی صدر اور ہم منصب کے علاوہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے بھی بات چیت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کیا ہے ، بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی پوری کوشش کی تاہم امید ہے کہ پیر س اجلاس میں ہمارے نقطہ نظر کو اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 62 روز ہو چکے ہیں ۔وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ چین مطمئن ہے لیکن اپوزیشن بلاوجہ سی پیک کو ایشو بنا تی ہے ، پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ِخارجہ نے کہا کہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وقت اور تاریخ غلط ہے ، 27اکتوبر کی تاریخ وہ منہوس دن ہے جس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا جس دن بھارت کی فوجوں نے یلغار کی تھی ،اس دن یوم سیاہ منایا جاتاہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ،عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں بھی موجود ہونگے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکار ی دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف چین کے دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سے بھی ملاقات کریں گے ۔آرمی چیف چین کے ملٹر ی کمیشن کے وائس چیئر مین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی آرمی چیف شریک ہوں گے ۔چین روانہ ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سینیٹر ز کرسٹوفروین اورمیگی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اورکشمیرکے مسئلہ پربھی بات چیت کی گئی تھی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website