counter easy hit

کورونا کیا چیز ہے۔۔؟؟ شمالی کوریا نے میزائل چلا دیئے، پوری دُنیا دنگ رہ گئی

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک ) جنوبی کوریا کی فوج نے ہفتے کو کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر 2 میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریانے دنیا کو اس حوالے سے اپنا اعتماد دکھانے کیلئے میزائل تجربہ کیا ہے۔
ہفتے کو داغے گئے میزائل شمالی پیانگ یانگ صوبے سے چھوڑے گئے ہیں، یہ جزیرہ نما کوریا کے شمال مغرب کی جانب واقع صوبہ ہے۔جاپان کے کوسٹ گارڈز نے ہفتے کو کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا ہے جو جاپان کے اکنامک زون سے باہر گرا ہے۔
میزائل تجربے سے پہلے شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل میں سپریم پیپلز اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں ملک کی 700 اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی۔شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا لیکن امریکہ کے اعلیٰ فوجی حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک میں کرونا پھیلا ہوا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website