نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوگئے ۔ ان میں سے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری بار میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں ۔
منی سوٹاسے الہان عمر اور مشی گن سے رشیدہ طلیب کانگریس کی رکن بننے والی پہلی مسلم خواتین ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی 36 برس کی الہان کاآبائی تعلق صومالیہ سے ہے۔ د وسری مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہیں جن کافلسطین سے ہے۔ اس وقت کانگریس میں کیتھ ایلیسن سمیت دومسلم مردرکن ہیں۔مڈٹرم الیکشن میں کیلی فورنیاکے بیایریاسے 5 مسلم امریکن خواتین لوکل آفس کی رکن بننے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔صبینہ ظفر ٹیکنالوجی ایگزیکٹوہیں جو سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور فرح خان بھی کیلیفورنیاہی سے کونسل کی رکن بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسٹنٹ ہیں جو ہیوارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں جبکہ میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں جو فرینکلین مک کنلیاسکول بورڈکی رکن منتخب کرلی گئی ہیں،شیرل سدات مالیکیولربائیولوجسٹ ہیں جو ویسٹ کاونٹی ویسٹ واٹرڈسٹرکٹ بورڈکی رکن بنی ہیں۔اٹارنی جاویدالٰہی سانتاکلاراکاونٹی میں مونٹی سیرینو سٹی کونسل کی رکن منتخب کی گئی ہیں۔مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اوربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیں جوالمائدہ کاونٹی واٹرڈسٹرک بورڈکی ڈائریکٹر تھیں۔