نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک 17سالہ لڑکا کروڑوں کی نئی گاڑی لے کر گھر آ گیا تو باپ نے پوچھا کہ کہاں سے لائے ہو تو لڑکے نے جواب دیا کہ ’15ڈالر (تقریباً2ہزار روپے) میں خریدی ہے۔ جب باپ نے اس بات کی تحقیق کی تو ایسا حقیقت سامنے آئی۔ ویب سائٹ newstab.us جان نامی اس لڑکے سے جب باپ نے معلومات حاصل کی تو اس نے بتایا کہ میں اپنی سائیکل پر سکول سے واپس آ رہا تھا۔ راستے میں ایک خاتون نے مجھے دیکھ کر روک لیا اور اپنے گھر کے اندر کھڑی اس گاڑی کی طرف اشارہ کرکے بولی کہ کیا تم یہ گاڑی خریدنا چاہوں گے؟ میں نے اسے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں تو وہ کہنے لگی کہ صرف 15ڈالر میں خرید لو۔ میرے پاس یہ رقم تھی تو میں نے اسے رقم دی اور گاڑی لے کر گھر آ گیا۔ باپ بیٹے کی کہانی سن کر آگ بگولہ ہو گیا۔ اس کے ذہن میں آیا کہ یقینا یہ خاتون کوئی جرائم پیشہ ہے یا نوعمر لڑکے کو پھانس کرنجانے اس سے کیا کروانا چاہتی ہے۔ چنانچہ اس شخص نے بیٹے سے اس خاتون کے گھر کا پتا لیا اور وہاں پہنچ گیا۔ جب لڑکے کا باپ وہاں پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ خاتون گھر کے باغیچے میں پودوں کو پانی دے رہی ہوتی ہے۔ وہ اس پر چیختا ہے کہ تم نے میرے بیٹے کو اتنی سستی گاڑی کیسے بیچ دی، تم چاہتی کیا ہو؟ خاتون نے انتہائی پرسکون لہجے میں اسے جواب دیا کہ ”دراصل میرا شوہر اپنی سیکرٹری کے ساتھ بھاگ کر ریاست ہوائی چلا گیا ہے، وہ سمجھ رہا ہے کہ مجھے اس بات کا نہیں پتا۔ حالانکہ میں جانتی ہوں کہ اب وہ واپس نہیں آئے گا۔ اس نے مجھے فون کرکے جھوٹ بولا کہ وہ وہاں پھنس گیا ہے اور اسے رقم کی اشد ضرورت ہے، چنانچہ اس نے مجھے کہا کہ میری گاڑی بیچ کر مجھے پیسے بھیجو۔ میں نے وہی کیا۔ اس کی گاڑی بیچ کر 15ڈالر اسے بھجوا دیئے ہیں۔آپ پریشان مت ہوں۔