اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالی مرچ ہمارے روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونیوالی ایسی چیز ہے جس سے ہر کوئی واقف ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے گاڑی کے لیک ریڈی ایٹر کو عارضی طور پر ٹھیک کرنےکیلئے کالی مرچ کے استعمال کو بہترین قرار دیا ہے۔ آٹو موبائل انڈسٹریسے وابستہ ماہرین کے مطابق گاڑی کے لیک ریڈی ایٹرمیں تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچیں ڈال دینے سے وہ گاڑی کے لیک ریڈی ایٹر کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں جا کر انہیں بند کر دیں گی اور ریڈی ایٹر کی لیکیج ختم ہو جائے گی جس سے آپ کے پاس اسے ورکشاپ لے جانے تک کا وقت میسر آجائے گا۔